حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انٹر نیشنل نور مائکرو فیلم کی کوشش اور خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران دہلی ، مولانا آزاد یونیورسٹی ، کتابخانہ اردو ادبیات، روزنامہ اور چینل سیاست، جامعہ نظامیہ یونیورسٹی اور دوسرے سات تحقیقی اور ہنری ادارےکے تعاون سے ایک انٹر نیشنل قرآن اور میراث اسلامی کی نمائش کا بعنوان ( مقدس ہنر کا تسلسل ) سالار جنگ میوزیم (حیدرآباد)میں قاری استاد ابو الفضل نازدار و مؤذن حرم مطہر کی تلاوت سے افتتاح ہوا۔
تصویری جھلکیاں: حیدرآباد سالارجنگ میوزیم میں 400 قرآن، 60 قلمی نسخے اور 15ہوبہو نسخے(مینیو اسکرپٹ) اور دیگر کتابوں کے قلمی نسخے کی انٹرنیشنل نمائش
اس افتتاحیہ میں انٹر نیشنل نور مائکرو فیلم کے مدیر ڈاکٹر خواجہ پیری ، خانہ فرھنگ جمہوری اسلامی ایران کے قونصلر محمد علی ربانی ، شاہرخی کونسلرآف جمہوری اسلامی حیدرآباد ، اسٹیٹ کے وزیر محمود علی،مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن اردو ادبیات کے کتابخانہ اور ادارے کے دبیر پروفیسر شکور، روزنامہ اور چینل سیاست کے ایڈیٹر ظہراالدین علی خان، مجلس علماء و ذاکرین کے رئیس شیعہ وقف بورڈ کے چئرمین ، حیدرآباد کے مجلس قانون گذاری کے نمائندہ فاروق حسین، مدثر حسینی جامعہ نظامیہ کے مفتی نے مہمانان خصوصی کے عنوان سے اس پروگرام میں شرکت کی۔
اسی طرح افتتاحیہ کے پرگرام میں دو نفیس نسخے حاشیہ علیٰ انوار التنزیل و اسرار التاویل اثر علامہ قاضی نور اللہ شوستری دو جلد اسی طرح تفسیر امام صادقؑ آثار قرآنی کے مجموعے کے ساتھ جو انٹرنیشنل نور مائکرو فیلم کی زیر نگرانی ہندوستانی فنکاروں کی کاوشوں سے تیار ہوا جسکی مقدس ہنر کے تسلسل کے عنوان سے رونمائی کی گئی-
مقدس ہنرکے تسلسل کی نمائش
اس نمائش میں 400 سے زیادہ اثر جو ہندوستانی اور ایرانی فنکاروں کے آثار ہیں رونمائی اس نمائش میں ہنرمندان ایرانی استاد حمزہ علی قادری اور گودز پناھی آزاد ہندوستانی ہنرمندان کے شانہ بہ شانہ رہے اور ماہ رمضان کی دعاؤں کے خوبصورت جملے اور آیات قرآنی کی کتابت کرکے حاضرین کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کئے۔
قرآن اور اسلامی میراث کے عنوان سے قلمی نسخوں کی نمائش
اسی طرح انٹرنیشنل قرآن و میراث اسلامی کی نمائش میں ہندوستان کے مختلف ان کتابخانوں نے کہ جنکے پاس قرآنی خطی نسخے موجود ہیں شرکت کی اس نمائش میں بارہ کتابخانوں کے ساٹھ سے زیادنفیس خطی نسخوں کی رونمائی کی گئی۔
ہوبہو(مینیو اسکرپٹ) تفسیری نسخوں کی نمائش
اس نمائش میں تفاسیر قرآن کے 15قدیمی نسخے جنکی انٹرنیشنل نور مائکرو فیلم کے ذریعہ مرمت کی گئ رونمائی کی گئی۔
قلمی نسخوں کی مرمت اور حفاظت سے متعلق ورکشاپ
اس نمائش میں نور مائکرو فیلم کے خطی نسخوں کی مرمت اور حفاظت کے گروپ نے شرکت کی اور تلنگانہ اسٹیٹ کے وزیر محمود علی اور ناظرین نے خطی نسخوں کی حفاظت اور مرمت کے مختلف مراحل جیسے غبار کی صفائی جلد سازی سے آشنا ہوئے۔
اسی طرح اسٹیٹ کے وزیر نے سب سے بڑے خطی قرآن کی مرمت کے مراحل سے گزرا ہے اسکو دیکھنے کے بعد ادارہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کی میراث اسلامی دونوں ملکوں کا مشترک کلچر ہے
یہ نمائش 24 تاریخ سے 28 ماہ رمضان المبارک پانچ دن کی مدت تک ضلع غربی سالار جنگ میوزیم حیدرآبادکے میر عباس ہال میں جاری رہےگی-